Wednesday, July 3, 2024
انڈیااب تک کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز، کرکٹ کی تاریخی...

اب تک کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز، کرکٹ کی تاریخی آٹھویں وکٹ کی شراکت دار ی


ورلڈکپ 2023 کے ایک میچ میں، گلین میکسویل نے اپنا 10 واں چھکا لگا کر ایک غیر معمولی ڈبل سنچری مکمل کی اور افغانستان کے خلاف حیران کن جیت پر مہر ثبت کی جس نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔



انگلینڈ کے سابق کپتان وان نے بی بی سی ٹیسٹ میچ اسپیشل پر کہا کہ “آپ شاید لوگوں کو یہ کہیں گے کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی اننگز ہے۔میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔”

اردو انٹرنیشنل

جیتنے کے لیے 292 کا ہدف تھااور آسٹریلیا کا اسکور 49-4 تھا جب میکسویل, عظمت اللہ عمرزئی کی ہیٹ ٹرک گیند بال پر بال بال بچے۔
اس کے بعد آسٹریلیا نے 91 کے اسکور پر 7کھلاڑیوں کا نقسان کر دیا۔ مگر میکسویل کریز پر دو بار، 24 اور 33 پر ڈراپ ہونے کے باوجود کھڑے رہے۔ اور اس سے پہلے 27 رنز پر میدان چھوڑنا بھی پڑا، اس کی حیرت کی بات یہ ہے کہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر انہیں ریویو لینے کے بعد ناٹ آوٹ قرار دیا گیا۔



جس لمحے سے مجیب الرحمان نے ان کا دوسرا کیچ ڈراپ کیا، نہ تو پھر افغانستان کے باؤلرز، اور نہ ہی درد ، میکسویل کو کوئی بھی نہ روک سکا۔
100 رنز کی ضرورت کے ساتھ وہ دوڑنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے، جب تک یہ اسکور 75 پہ پہنچ گیا تو وہ شاٹ کھیلنے کے لیے بمشکل اپنے پاؤں کو حرکت دے پا رہے تھے۔ ایک بار پر تو وہ میدان میں گر بھی پڑے۔ میچ میں کئی بار وقفے ہوے، پانی پیا، ببل کھائی، مساج کروا لیا، سنچری بنا ڈالی، ہیلمٹ پہنا، ہیلمٹ اتارا، کبھی رن بھی نھیں لیا، ڈبل سنچری بنا ڈالی، گلین میکسویل نے سب کچھ کر لیا مگر کوئی میکسویل کو کوئی آوٹ نہیں کر سکا۔ ایسا نہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ میکسویل کے ہاتھ اور آنکھ کی ہم آہنگی ، گیند کو مارنے کا طریقہ، جیسا میکسویل نے چاہا ویسہ ہی ہوا۔ کیونکہ اس نے
آج صرف 128 گیندوں پر 201 ناٹ آؤٹ رہ کر تاریخ رقم کرنی تھی – جو کہ گزشتہ ماہ نیدرلینڈ کے خلاف 40 گیندوں پر ان کی اپنی ہی ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری سے بھی بہتر ہے۔


Glen Maxwell word record in cricket World Cup 2023 for Australia against Afghanistan.
Glen Maxwell word record in cricket World Cup 2023 for Australia against Afghanistan.


 میکسویل نے تاریخ رقم کر دی، ایک تاریخی اننگز ، پہلی بار ہے جب کسی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تعاقب کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی ہو، اور پہلی بار ہے کا 200 رنز کسی ایسے بلے باز نے بنائے ہو جو کہ اوپنر نہ ہو۔ اپنے ساتھی بیٹسمین پیٹ کمینز کے ساتھ کرکٹ کی تاریخی آٹھویں وکٹ کی شراکت دار اننگنز بھی میکسویل نے اپنے نام کی اور کرکٹ کے شائیقینوں کے دلوں میں گھربھی کر لیا۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر میکسویل نے اپنے ساتھی بیٹسمین پیٹ کمینز کی تعریف کی، جبکہ پیٹ کمینز نے لکھا کہ میکسویل کو معلوم تھا کہ اس وقت ان کی کیا ذمہ داری ہے۔

Glenn Maxwell world record cricket double century
Glenn Maxwell world record cricket double century
دیگر خبریں

Trending