Tuesday, January 7, 2025
Homeالیکشن 2024ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم مسقط روانہ

ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم مسقط روانہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 18 رکنی جونیئر ہاکی ٹیم ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے عمان کے شہر مقسط روانہ ہوگئی۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں 26 نومبرسے 4 دسمبر 2024 تک شیڈول 10 ٹیموں کے ایونٹ کوعالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کی حیثیت حاصل ہے، پہلی 6 پوزیشن پانے والی ٹیمیں ایف آئی ایف کے تحت اگلے برس ہونے والے عالمی جونیئر کپ میں کوالیفائی کر جائیں گی۔

ایشین جونیئرکپ کے لیے قومی جونیئر اسکواڈ کی قیادت عبدالحنان کر رہے ہیں، جبکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی سفیان خان نائب کپتان ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں فیضان جنجوعہ، علی رضا( گول کیپرز)، سفیان خان، عقیل احمد، بلال اسلم، ندیم خان، محمد زین، وسیم، سمیع(ڈیفینڈرز)، ذکریا حیات، محمد احمد مدی، عبدالحنان شاہدِ(مڈ ڈیفینڈر)، مغیرہ، رانا ولید، حمزہ فیاض، بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ( فارورڈز) شامل ہیں‌۔

ایشین جونئیرکپ میں شریک 10 ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئین بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چائینیز تائپے کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلا دیشں، چین، ملائشیا اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 27 نومبر کو چین کے خلاف کھیلے گا، 28 نومبر کو بنگلا دیشں سے مقابلہ ہوگا،جبکہ 30 نومبرکو قومی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں ملائشیا کے مدِمقابل ہوگی۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this