
Asia Cup: Pakistan defeats Bangladesh to reach final-ACC
زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی حسین طلعت نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ دو اہم وکٹیں لے کر میچ میں اہم کردار ادا کیا۔
ہدف (134) کے تعاقب میں پاکستان نے ابتدا میں دباؤ کا شکار ہونے کے باوجود 12 گیندیں قبل ہدف حاصل کر لیا اوپنرز فخر زمان (17) اور صاحبزادہ فرحان (24) نے تیز آغاز فراہم کیا، لیکن مڈل آرڈر میں وکٹیں گرنے سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔
اس موقع پر حسین طلعت اور محمد نواز (38) نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 58 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے کامندو مینڈس کی 50 رنز کی اننگز کی بدولت 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسین طلعت اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے، پاکستان اب سپر فور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر چکا ہے۔