عاقب جاوید کا کوچنگ کا کردار ادا کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے کوچنگ کا کردار ادا کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف بطور سلیکٹر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تاہم، وہ اب بھی نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب سلیکٹرز نے محمد رضوان پر واضح کیا ہے کہ بطور کپتان ان کا کردار سلیکشن کے حوالے سے مشاورت تک محدود رہے گا سلیکشن کمیٹی ابتدائی اسکواڈ اور پلیئنگ الیون کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔
حالیہ افواہوں کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ اضافی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں تاہم ان کے قریبی ذرائع نے ایسی باتوں کی تردید کی ہے، عاقب نے جاگنے کے بعد خبروں میں اپنا نام دیکھا تو مبینہ طور پر حیران رہ گئے۔
اس سے قبل، وہ سابق کوچ مصباح الحق کے سلیکٹر اور کوچ دونوں کے طور پر دوہرے کرداروں کے سخت ناقد رہے ہیں۔
توقع ہے کہ پی سی بی آنے والے دنوں میں عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس کا کردار سونپے گا، کیونکہ وہ نئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ گیری کرسٹن نے پاکستانی ٹیم کے وائٹ بال کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.