Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت نسل کشی قرار

Copy of featuredphoto - 2024-12-05T105509.756

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال غزہ میں بمباری کے آغاز سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ کو عالمی برادری کے لیے ’خطرے کی گھنٹی‘ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ نتیجہ اسرائیلی حکومت اور فوجی حکام کے غیر انسانی اور نسل کشی پر مبنی بیانات، تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر، فیلڈ ورک اور غزہ کے باشندوں کی زمینی رپورٹس کی بنیاد پر اخذ کیے ہیں ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کیلامارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ اسرائیل نے ماہ بہ ماہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ایک غیر انسانی گروہ کے طور پر برتاؤ کیا ہے جو انسانی حقوق اور وقار کے منافی ہے اور انہیں عملی طور پر تباہ کرنے کے اس کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے افسوسناک نتائج کو بین الاقوامی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی تصور کیے جانے چاہئیں، یہ نسل کشی ہے، جو اب بند ہونی چاہیے‘۔

کالامارڈ نے دی ہیگ میں ایک پریس کانفرنس میں اے ایف پی کو بتایاکہ’اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کے فوجی مقاصد ہیں لیکن فوجی مقاصد کی موجودگی نسل کشی کے ارادے کے امکان کی نفی نہیں کرتی’۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے اخذ کردہ نتائج نسل کشی کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن میں طے کردہ معیار پر مبنی ہیں۔ دریں اثنا غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوب میں خان یونس کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’خان یونس کے قریب المواسی کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے‘۔

اسرائیلی فوج نے حملے سے متعلق سوال پر دعویٰ کیا ہے کہ ’خان یونس کے انسانی ہمدردی کے شعبے میں حماس کے سینئر دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد ’ثانوی دھماکے‘ ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ہتھیار رکھے گئے تھے۔

Tags: اسرائیل پر الزام انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل غزہ میں بمباری فلسطینیوں کی نسل کشی

Post navigation

Previous: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی
Next: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.