Monday, February 10, 2025
Homeکھیلکرکٹعباس آفریدی ڈارون میں پاکستان شاہینز کےاسکواڈ میں شامل

عباس آفریدی ڈارون میں پاکستان شاہینز کےاسکواڈ میں شامل

Published on

عباس آفریدی ڈارون میں پاکستان شاہینز کےاسکواڈ میں شامل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو 9 اگست سے شروع ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے زخمی اسٹار کاشف علی کی جگہ عباس آفریدی کا اعلان کیا۔

کاشف ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور اب وہ اسکواڈ سے دستبردار ہو گئے ہیں کیونکہ وہ آئندہ میچوں کے لیے ٹریننگ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

عباس نے 10 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 16 وکٹیں حاصل کیں وہ کاشف کی جگہ لیں گے اور امکان ہے کہ وہ اپنے تجربے کی وجہ سے پرتھ سکارچرز کے خلاف شاہینز کے اگلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

عباس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جسے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار گروپ مرحلے سے باہر ہونا پڑا۔

شاہینز کا ڈارون ٹور بہت اچھا جا رہا ہے کیونکہ بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں میں انہوں نے ایک جیتا اور دوسرا ڈرا کیا۔

دریں اثناء اب تک کھیلے گئے دو ون ڈے میچوں میں محمد حارث کی قیادت میں شاہینز نے ناردرن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کو شکست دی۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ:محمد حارث (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، محمد عرفان خان، مبشر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، طیب طاہر اور عثمان خان۔

Latest articles

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ چینی حکام...

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

More like this