کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کےلئے پاسپورٹ کی شرط ، طورخم سرحدی گزرگاہ پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کےلئے پاسپورٹ شرط پر پاک افغان حکام کے درمیان تنازعہ؛ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردیاگیا۔ سینکڑوں مال بردار گاڑیاں سرحد کےدونوں جانب پھنس گئی۔کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز پاسپورٹ کی شرط، طورخم سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں
کسٹم ذرائع کاکہنا ہے کہ افغانستان سےتجارتی سامان لیکرپاکستان داخل ہونےہوالی کارگو گاڑیوں کے لئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد آج سے شروع کردیاگیا۔ اور پاسپورٹ نہ رکھنےوالے ڈرائیورز کی گاڑیوں کوپاکستان داخل ہونے سے روک دیاگیا۔ جس کے ردعمل میں افغان حکام نےتجارتی سامان ایکسپورٹ کرنے والے پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے باعث دوطرفہ تجارت معطل ہوگئی ہے اورایمپورٹ ایکسپورٹ کے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں سرحد کے دونوں جانب پھنس گئی ہے۔
کسٹم حکام کےمطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا کہ مکمل سفری دستاویزات کےبغیر کسی قسم کی گاڑی پاکستان داخل نہیں۔ہوگی۔ تاہم پالیسی میں نرمی کرکے ویزہ کے بغیر Valid پاسپورٹ کے حامل ڈرائیورز بھی پاکستان داخل ہوسکتی ہے۔
افغان حکام کا موقف ہے کہ جب تک پاکستانی حکام پاسپورست ویزہ شرط ختم نہیں کرتے تب تک پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔