ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کےملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے
ذرائع کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نےاین اے 150، 151، پی پی 218 پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔