پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو کرانے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ فرنچائزز کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا مکمل شیڈول آئندہ چند ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔

ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی۔

ایڈیشن کے لیے فی فرنچائز سیلری کیپ 45 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جو نئی براہ راست سائننگ کی صورت میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

ہر ٹیم کے لیے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا۔