بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔
وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نمبر تین کی پوزیشن پر 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔
37 سالہ کوہلی نے یہ اعزاز محض 251 اننگز میں حاصل کیا۔
نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی اوسط 61.55 ہے، جبکہ وہ اس پوزیشن پر 48 سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔
اس فہرست میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 12 ہزار 662 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ کمار سنگاکارا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم 6 ہزار 54 رنز کے ساتھ اس فہرست میں کوہلی سے کافی پیچھے ہیں۔
