ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

افغانستان نے 116 رنز کا ہدف صرف 5.1 اوورز میں حاصل کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا کامیاب اختتام کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 154 رنز بنائے، جس میں کپتان عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

جواب میں عمان کی ٹیم 136 رنز ہی بنا سکی۔