چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے شاہی قلعہ لاہور میں سہ ملکی سیریز میں شریک پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی، جبکہ روایتی ثقافتی پرفارمنس اور رنگیلا رکشے کی سواری نے مہمانوں کی توجہ حاصل کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔