لاہور: پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میں عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کوچنگ جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
