پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔
معاذ صداقت نے 96 اور کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز بنا سکی۔
عمران رندھاوا نے 3 جبکہ سلمان مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔
