پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ شان ٹیٹ کو مستقل کوچنگ کے بجائے کنسلٹنٹ کی ذمہ داری دینے پر بات ہورہی ہے۔

شان ٹیٹ 2022-23 میں پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے ایشلے نوفکی کے استعفے کے بعد بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔