لاس اینجلس: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیاہے۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں اسپین نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور کھیل کے 30 ویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔
تاہم، پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بیلجیئم نے شاندار جوابی حملہ کیا اور 41 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کا دوسرا ہاف انتہائی سنسنی خیز رہا، لیکن کھیل کے آخری لمحات میں، 88 ویں منٹ پر میکل میرینو نے اسپین کی طرف سے فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلا دی۔
اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی اسپین نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف فرانس سے ہوگا۔
فٹ بال کی دنیا کا یہ بڑا اور اعصاب شکن سیمی فائنل مقابلہ 15 جولائی کو ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
