فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں اسپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا اسپین کی جانب سے واحد گول مارکوس لورنتے نے 42ویں منٹ میں اسکور کیا۔

گروپ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب اور کیپ وردے کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا نتیجتاً اسپین 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست جبکہ کیپ وردے 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

یوروگوئے 2 اور سعودی عرب 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایچ سے باہر ہوگئے۔