پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال کرکٹرز کی پاور ہٹنگ اور فٹنس بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو امریکا بھیجنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے مطابق چند کھلاڑیوں کو چار ماہ کیلئے امریکا بھیجا جاسکتا ہے جہاں بیس بال ماہرین انہیں پاور ہٹنگ کی تربیت دیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر علی رضا کو بھی فٹنس میں بہتری کیلئے اس پروگرام کا حصہ بنایا جاسکتا ہے پی سی بی کا یہ اقدام کھلاڑیوں کی فٹنس، میڈیکل سپورٹ اور جدید تربیتی معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔