سابق ومبلڈن چیمپئن مارکیٹا وونڈروسووا پر اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی کے ٹربیونل نے قرار دیا کہ چیک ٹینس اسٹار دسمبر 2025 میں ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار کی قابلِ قبول وجہ پیش نہیں کرسکیں، جس کے بعد انہیں 21 جون 2030 تک معطل کردیا گیا۔
مارکیٹا وونڈروسووا نے الزامات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ٹیسٹنگ افسر کی آمد پر انہیں اپنی حفاظت کے خدشات تھے۔
