آسٹریلیا نے تیسرے ٹی20 میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 109 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 11ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید ہریدوئے نے 61 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز ناکام رہے۔

آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے 60 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ون ڈے سیریز میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔