Pakistan Women's Team suffers second consecutive defeat in T20 World Cup-ICC
آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ طوبیٰ حسن نے 23 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور جنوبی افریقہ کو مشکلات میں ڈال دیا، تاہم ڈرکسین کے 52 اور ڈی کلرک کے 37 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ہدف 17ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3 جبکہ سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں پاکستان اپنا اگلا میچ ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔




