Women's T20 World Cup: India defeats Pakistan by 64 runs-ICC
برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے کر اہم دو پوائنٹس حاصل کر لیے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اوپنر سمرتی مندھانا نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ رِچا گھوش نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ہدف 171 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی منیبہ اقبال 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، تاہم دیگر بیٹرز بھارتی اسپن اٹیک کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کر سکیں۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کا اہم موڑ 11ویں اوور میں آیا جب کپتان فاطمہ ثنا صفر پر آؤٹ ہوئیں اور منیبہ علی رن آؤٹ ہوگئیں، جس کے بعد پاکستان کی فتح کی امیدیں دم توڑ گئیں۔




