Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پی سی بی نے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپ کے لیے 49 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

PCB announces 49 players for red-ball and white-ball camps-PCB

PCB announces 49 players for red-ball and white-ball camps-PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے مجموعی طور پر 49 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ریڈ بال کیمپ آج سے شروع ہو کر 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں 22 کھلاڑی شریک ہوں گے۔

ریڈ بال کیمپ کے لیے عامر جمال، عبداللہ فضل، ابرار احمد، علی عثمان، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، عبید شاہ، ساجد خان، سلمان علی آغا، ثاقب خان، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شہزاد گل اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ بال کیمپ 15 جون سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 27 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

وائٹ بال کیمپ کے لیے عبدالصمد، عبدالسبحان، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، رضااللہ، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سمیر منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شمائل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کیمپس کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

کیمپ کے دوران کھلاڑی قومی ٹیم اور این سی اے کے کوچز اور میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں فٹنس اور مہارتوں پر کام کریں گے، جبکہ انہیں ون آن ون سیشنز کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ کرکٹ

Post navigation

Previous: لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دیدی
Next: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Pakistan defeats Afghanistan to qualify for Diamond Jubilee Football Tournament final-X
  • کھیل

پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Lord's Test: England beat New Zealand by 115 runs-AFP
  • کھیل

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دیدی

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

یہ بھی پڑہیے

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Negotiations between Washington and Tehran are at a standstill, Trump sets new conditions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی

Pakistan defeats Afghanistan to qualify for Diamond Jubilee Football Tournament final-X
  • کھیل

پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Negotiations between Washington and Tehran are at a standstill, Trump sets new conditions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.