Virat Kohli ruled out of ODI series against Afghanistan-Getty Images
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف رواں ماہ کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی کو یہ انجری 31 مئی کو آئی پی ایل 2026 کے فائنل کے دوران لاحق ہوئی تھی انجری کے باوجود انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 75 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال کوہلی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر انگلینڈ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جون سے ہوگا۔




