Pakistan beat Australia to clinch ODI series-PCB
لاہور: پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے کپتان جوش انگلس 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف 158 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بابر اعظم نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی بعد ازاں شاداب خان (29 ناٹ آؤٹ) اور عبدالصمد (18 ناٹ آؤٹ) نے ساتویں وکٹ کی ناقابلِ شکست 49 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو 42ویں اوور میں فتح دلادی۔




