FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل کر دیے گئے ہیں امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا میگا ایونٹ 12 جون سے شروع ہوگا۔
فیفا کی تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی، جنہیں 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 1248 کھلاڑی میدان میں اتریں گے، جس سے یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے۔
شرکاء میں 357 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو ماضی میں بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، جبکہ 891 پلیئرز پہلی مرتبہ عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
اس ایونٹ میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، جبکہ کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈ کپ کا حصہ بنے ہیں۔
ورلڈ کپ 2026 میں سب سے کم عمر کھلاڑی 17 سال اور سب سے زیادہ عمر رسیدہ کھلاڑی 43 سال کا ہے ٹورنامنٹ میں 40 سال سے زائد عمر کے 7 جبکہ 20 سال سے کم عمر کے 22 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔





