Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی افغان خاتون ذکیہ ریور احمد نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی۔
ذکیہ احمد 8,848 میٹر بلند ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والی افغانستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں وہ آج صبح 7 بج کر 20 منٹ پر چوٹی کے ٹاپ پر پہنچیں۔
ذکیہ احمد افغانستان کے صوبہ غزنی سے تعلق رکھتی ہیں اور ملک کے حالات کے باعث کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا منتقل ہوگئی تھیں انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کے لیے اجازت نامہ آسٹریلوی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا۔





