Another honor for Babar Azam, an important milestone has been crossed.-PCB
بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے موجودہ دہائی میں 9 ہزار سے زائد بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے، جس کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر انجام دیا، جس میں 10 خوبصورت چوکے شامل تھے۔
بابر اعظم نے 2020 سے اب تک 212 بین الاقوامی اننگز میں 9060 رنز اسکور کیے ہیں، اس دوران ان کی اوسط 42.53 رہی جبکہ وہ 17 سنچریاں اور 67 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں انگلینڈ کے جو روٹ 8305 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 7779 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اگرچہ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم بنگلہ دیش نے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ کر دیا۔






