Pakistani all-rounder Muhammad Nawaz tests positive for dope, PCB starts investigation-PCB
پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیسٹ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران لیا گیا تھا مثبت نتیجے کے بعد نواز کا سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آگاہی ملنے پر ضابطہ کار کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے 32 سالہ نواز نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے تمام سات میچز کھیلے، جہاں انہوں نے 15 رنز اسکور کیے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔






