Composed Babar guides Zalmi to sixth PSL win against subdued Gladiators-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی اور ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔
کوئٹہ کی ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رائلی روسو نے 26 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صفیان مقیم اور محمد باسط نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔
ہدف 155 رنز کے کے تعاقب میں زلمی نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف 19ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 71 رنز اسکور کیے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری بھی مکمل کی محمد حارث نے 35 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
صفیان مقیم کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔





