Pakistan beat Bangladesh by 128 runs in the second ODI to level the series-PCB
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا۔ بنگلادیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم میزبان ٹیم 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو اور محمد وسیم و فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر معاذ صداقت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 274 رنز بنائے معاذ صداقت 75، سلمان علی آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی طرف سے رشاد حسین اور مہدی حسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا فیصلہ کن تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔




