Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ٹکٹوں کی تقسیم ،مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار

Distribution of tickets, PML-N suffering from internal differences

Distribution of tickets, PML-N suffering from internal differences

ٹکٹوں کی تقسیم ،مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں خاص طور پر پنجاب میں اندرونی تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے.

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پنجاب کے کچھ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ’پسندیدہ‘ امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

مریم نواز جڑانوالہ کے حلقہ این اے 76 میں طلال چوہدری کی حامی ہیں، جبکہ شہباز شریف پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کی حمایت کر رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں شہباز شریف گروپ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کی حمایت کر رہا ہے اور مریم نواز گروپ پارٹی کے دیرینہ رکن سابق ایم این اے محمود بشیر ورک کا حامی ہے۔

لاہور میں انتخابی حلقہ بندیوں کی از سر نو ترتیب نے قیادت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کی خاص طور پر پارٹی کے دو اہم رہنماؤں ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لیے یہ سب سے پریشان کن صورتحال ہے کہ وہ کس کو ترجیح دیں جب کہ دونوں رہنما ہی ان کے قریب ہیں.

لاہور میں علی پرویز ملک نے گزشتہ الیکشن میں سابقہ حلقہ این اے 127 سے کامیابی حاصل کی تھی، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سیٹ سے مریم نواز کے حق میں دست بردار ہوجائیں جبکہ ان کی والدہ شائستہ پرویز ملک کو این اے 133 سے الیکشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاول پور کے حلقہ این اے 172 میں مریم نواز مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ کی حمایت کرنے کے حق میں نہیں، وہ پارٹی کے پرانے ساتھی سعود مجید کو ترجیح دینا چاہتی ہیں، تاہم طارق بشیر چیمہ ’متعلقہ حلقوں‘ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنائیں کیونکہ انہوں نے عمران خان کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

پارٹی عہدیدار نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) گجرات چیپٹر نے قیادت پر واضح کردیا ہے کہ چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ (ق) کو دو سے زیادہ نشستیں دی گئیں تو وہاں سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

چوہدری شجاعت کے صاحبزدارے سالک حسین اور شافع حسین گجرات میں قومی اور صوبائی اسمنلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں۔

Tags: شہباز شریف مریم نواز مسلم لیگ ن

Post navigation

Previous: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی
Next: نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے انگلینڈ باہر

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.