Bangladesh Cricket Board sends another letter to ICC regarding T20 World Cup-BCB
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط ارسال کر دیا ہے، جس میں بھارت نہ جانے کے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط میں بنگلادیش ٹیم کی شرکت کے معاملے کو آئی سی سی کی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کی ہے، جبکہ ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا گیا ہے۔
بی سی بی کا مؤقف ہے کہ بنگلادیش ٹیم کے لیے بھارت جانا محفوظ نہیں، اس لیے انہیں سری لنکا یا کسی اور متبادل مقام پر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
اس سے قبل بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے واضح کیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹیم بھارت نہیں جائے گی، جبکہ بی سی بی صدر امین الاسلام نے بھی آئی سی سی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔



