بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ڈیڈلائن سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
Bangladesh Cricket Board sends another letter to ICC regarding T20 World Cup-BCB
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کسی بھی ڈیڈلائن ملنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
بی سی بی کے عہدیدار امزاد حسین نے واضح کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت جانے یا نہ جانے کے حوالے سے آئی سی سی نے بنگلادیش کو کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔
امزاد حسین کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ساتھ رابطہ برقرار ہے اور ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کسی مقررہ ڈیڈلائن سے مشروط نہیں انہوں نے تصدیق کی کہ بی سی بی نے آئی سی سی کو وینیو کی تبدیلی کی باضابطہ درخواست دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ بعض کرکٹ ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈھاکا میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات کے بعد 21 جنوری تک فیصلہ متوقع ہے، جبکہ بنگلادیش کی عدم شرکت کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی بات بھی کی گئی تھی، جس کی بی سی بی نے تردید کر دی ہے۔



