Joe Root equals Ricky Ponting's record in Test cricket-AFP
سڈنی: انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جو روٹ نے سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی 41ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔
روٹ نے پہلی اننگز کا آغاز 72 رنز پر ناٹ آؤٹ سے کیا اور پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ سنگِ میل عبور کیا رکی پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میچز میں 41 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ جو روٹ نے یہ کارنامہ 163 ٹیسٹ میچز میں سرانجام دیا۔
یہ موجودہ دورۂ آسٹریلیا میں جو روٹ کی دوسری سنچری ہے، اس سے قبل وہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے 14 ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں اسکور کیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز آسٹریلیا اپنے نام کر چکا ہے، تاہم میلبرن ٹیسٹ انگلینڈ نے 4 وکٹوں سے جیتا تھا۔




