خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

0
128

خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔

خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن کیس میں فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔