اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
سخت سیکیورٹی میں ٹیم کو ایئرپورٹ سے ان کے ہوٹل تک لے جایا گیا ایک دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ شروع کریں گے۔
دریں اثنا، افغانستان کے اسپنر اے. ایم. غضنفر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں افغانستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ وہ فریکچر کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ چار ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے۔