اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مشکل ہدف 305 رنز کے کا تعاقب کرتے ہوئے، بلیک کیپس نے ولیمسن اور ڈیون کونوے کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت کی بدولت 4 وکٹ اور8 گیندیں باقی رہ کرفتح پر مہر ثبت کر دی.
نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن 113 گیندوں پر 13 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 133 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیون کونوے نے 107 گیندوں پر 97 رنز بنائے.
جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسمی نے 2 جبکہ جونیئر ڈالا اور بوش نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، ناتجربہ کار پروٹیز سائیڈ نے بریٹزکے اور ویان مولڈر کی بدولت بورڈ پر 304/6 کا بڑا مجموعہ درج کیا۔
تاہم، جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز متضاد تھا کیونکہ انہوں نے اپنے کپتان ٹیمبا باوما (20) کو آٹھویں اوور میں صرف 37 رنز پر کھو دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے، 148 گیندوں پر 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 150 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے.
دوسرے قابل ذکر بلے باز مولڈر تھے جنہوں نے 60 گیندوں پر 64 رنز بنائے.
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری اور او رورک نے 2، جبکہ بریسویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔