Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsمودی کا دورۂ امریکہ: بھارت کا تجارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے...

مودی کا دورۂ امریکہ: بھارت کا تجارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے ٹیرف میں کمی پر غور

Published on

اردو انٹرنیشنل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات سے پہلے ہی، بھارت نے کچھ امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس (ٹیرف) کم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے، جس کا مقصد امریکی برآمدات میں اضافہ اور عالمی سطح پر جاری تجارتی کشیدگی سے بچنا ہے۔

امریکہ، بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان اب تک 118 بلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت ہو چکی ہے۔ بھارت نے 32 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس (یعنی بھارت امریکہ سے زیادہ فروخت کرتا ہے اور کم خریدتا ہے) حاصل کیا ہے۔

ٹرمپ ، پہلے بھارت پر تجارتی معاملات میں ناانصافی کا الزام لگا چکے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے مودی کو ایک بہترین لیڈر بھی کہا ہے۔

بھارت کم از کم 12 شعبوں میں امریکی اشیا پر اضافی ٹیکس کم کرنے پر غور کر رہا ہے، جن میں الیکٹرانکس، طبی آلات، جراحی کے اوزار اور کچھ کیمیکلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارت ان اشیا پر بھی چھوٹ دینے کی غور کر رہا ہے جو وہ امریکہ سے خریدتا ہے یا جن کی خریداری مزید بڑھ سکتی ہے، جیسے ڈش انٹینا اور لکڑی کا گودا وغیرہ ۔ بھارت نے اپنے بجٹ میں درآمدی ٹیرف (ٹیکس) 13% سے کم کرکے 11% کر دیا ہے اور مہنگی بائیکس اور لگژری کاروں پر بھی ٹیکس کم کیا ہے۔ حکومت 30 سے زیادہ اشیاء، بشمول لگژری کاروں اور سولر سیلز پر لگے اضافی ٹیکس کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ انہیں کم کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق، یہ فیصلہ بھارت کے مقامی پیداواری منصوبوں کے مطابق ہے۔

ٹرمپ – مودی ملاقات ایجنڈے، میں میں تجارت، دفاع، اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات شامل ہیں ، لیکن حالیہ دنوں میں بھارتی شہریوں کی امریکہ سے ملک بدری بھی اس ملاقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ مودی اور ٹرمپ ممکنہ طور پر چھوٹے تجارتی معاہدوں پربھی بات کریں گے، جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

واشنگٹن، خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کو ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ تاہم، تجارتی تعلقات میں بہتری کے باوجود، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف اور امیگریشن پالیسیاں تنازعات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...