Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • آج کے کالمز
  • پاکستان

گوادر ائیرپورٹ: مواقع اور مشکلات

گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مکران کی عوام اور خطے کی ترقی کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہوگا۔

گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مکران کی عوام اور خطے کی ترقی کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہوگا۔

کراچی اور گوادر کے درمیان فضائی سفر شروع ہونے سے اس اہم ساحلی شہر کو ملک کے دیگر سے جوڑنے اور دنیا بھر میں گوادر کو بطور معاشی اور سیاحتی مرکز کے طور پر پہچان کروانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حال ہی میں چین کی جانب سے 320 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جدید ترین گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مکران کی عوام اور خطے کی ترقی کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اقدام سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے بھی اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے ۔ ماہرین کی رائے ہے کہ اگر اس علاقے میں امن و امان بحال کرتے ہوئے مقامی آبادی کے خدشات دور کر لئے جائیں تو گوادر کی بندرگاہ بلوچستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کا نادر موقع فراہم کرتی ہے۔

اگرچہ کراچی سے گوادر تک ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز اس وقت ایک معمولی قدم سمجھا جارہا ہے، لیکن یہ گوادر تک رسائی کو بہتر بنانے میں اہم قدم ثابت ہوگا ۔ گوادر جسے سی پیک منصوبے کی اہم اور قیمتی کڑی سمجھا جاتا ہے، یہاں اس فضائی رابطے سے مسافروں اور تجارتی سامان کی آمدو رفت میں بہتری آئے گی، جو شہر کی معیشت اور ترقی میں ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

چین کی جانب سے 320 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا  گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے اہم  سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے ۔
چین کی جانب سے 320 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ گوادر ایئر پورٹ کو مکران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم قدم سمجھا جارہا ہے لیکن سیکیورٹی چیلنجز اس راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں ۔ جیساکہ وزیر ہوابازی اور دفاع نے کہا کہ : اقتصادی ترقی، سیاحت کی بحالی اور گوادر اور مکران خطے کی صنعتی ترقی کا خواب سیکورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ گوادر انٹرنیشل ایئر پورٹ سے کمر شل فلائٹ آپریشن کا آغاز بے شک ترقی کے ایک نئے دور کی علامت ہے اور یہ پاکستان کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے، تجارت ، سیاحت اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لیکن خطے میں موجود سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ گوادر جو بلوچ شورش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، یہاں امن قائم کیے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ حکام ابھی تک گوادر بندرگاہ اور ایئر پورٹ کو مکمل طور پر کمرشلائز کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مقامی اور چینی سرمایہ کار سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ جس وجہ سے اس خطے کی اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
معصومہ زہرا
ڈان سے ماخوذ

Tags: اردو انٹرنیشنل بلوچستان پاکستان گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر بندرگاہ مکران

Post navigation

Previous: یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری
Next: نیب کا بحریہ ٹاؤن دبئی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیخلاف منی لانڈرنگ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
  • کھیل

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.