Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی

supreme-court-Aini-banch

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل اے پی ایس جیسے مجرمان کیخلاف ٹرائل کیلئے تھا، کیا تمام سویلین کیساتھ وہی برتاؤ کیا جاسکتا ہے جیسے آرمی پبلک اسکول سانحہ میں کیا گیا؟

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد آرٹیکل آٹھ، پانچ اور آٹھ، تین ہےجو مختلف ہیں، ان کو یکجا نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیئے آپ کا نکتہ کل سمجھ آ چکا ہے، آگے بڑھیں اور بقیہ دلائل مکمل کریں، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ جسٹس منیب کے فیصلے سے پیراگراف پڑھ رہے تھے وہی سے شروع کریں، آرٹیکل 233 بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے آئین کے مطابق بھی رولز معطل ہوتے ہیں ختم نہیں، آرٹیکل 5 کے مطابق بھی حقوق معطل نہیں ہو سکتے۔

خوجہ حارث نے کہا کہ آرٹیکل 233 کے دو حصے ہیں، ایک آرمڈ فورسز کا اور دوسرا سویلینز کا، خواجہ حارث نے سویلین کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے والا فیصلہ پڑھا اور موقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں طے پا چکا تھا کہ سویلین کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہو سکتا ہے، اکثریتی فیصلے میں آرٹیکل آٹھ تین اور آٹھ پانچ کی غلط تشریح کی گئی۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ دیکھتے ہیں، اس پر ہم آپ سے اتفاق کریں یا نہ کریں، خواجہ حارث نے کہا کہ غلط تشریح کی بنیاد پر کہہ دیا گیا ایف بی علی کیس الگ نوعیت کا تھا، ایف بی علی پر ریٹائرمنٹ کے بعد ٹرائل چلایا گیا تھا جب وہ سویلین تھے، فیصلے میں کہا گیا جرم سرزد ہوتے وقت ریٹائر نہیں تھے، اس لئے ان کا کیس الگ ہے۔

جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے موجودہ کیس میں نو مئی والے ملزمان تو آرمڈ فورسز سے تعلق نہیں رکھتے، آج کل ایک اصطلاح ایکس سروس مین کی ہے، یہ ایکس سروس مین بھی نہیں تھے، چلیں ہم صرف شہری کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ آرمی ایکٹ میں سیویلنز کا ٹرائل کیا جا سکتا ہے یا نہیں یا کیا یہ صرف مخصوص شہریوں کے لیے تھا؟

خواجہ حارث نے کہا عام تاثر اس سے مختلف ہے، جسٹس جمال نے ریمارکس دیئے عام تاثر کو چھوڑ دیں یہ بتائیں سویلینز کا ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل اے پی ایس جیسے مجرمان کیخلاف ٹرائل کے لیے تھا، کیا تمام سویلین کیساتھ وہی برتاؤ کیا جاسکتا ہے جیسے آرمی پبلک اسکول سانحہ میں کیا گیا؟ کیا جب آرمی ایکٹ میں آتے ہیں تو کیا سارے بنیادی حقوق معطل ہو جاتے ہیں؟ پاکستان کا آئین معطل نہیں ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ بنیادی حقوق رہتے ہیں جس کے بارے میں عدالتی فیصلے موجود ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا اس میں بین الاقوامی پریکٹس کیا ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کی کوئی مثال ہے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا میرے پاس مثالیں موجود ہیں، آگے چل کر اس پر بھی بات کروں گا۔

جسٹس جمال خان مندو خیل نے استفسار کیا کہ ہمارے بہت سے جوان شہید ہوتے ہیں ہمیں شہدا کا احساس ہے، سوال یہ ہے کہ ان پر حملہ کرنے والوں کا بھی کیا ملٹری ٹرائل ہوگا؟ کون سے کیسز ہیں جو آرٹیکل 8کی شق 3 کے تحت ملٹری کورٹس میں چلیں گے؟

خواجہ حارث نے کہا کہ اس کیس میں ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ مستقبل میں کن لوگوں کا ٹرائل ہو سکتا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب لگتا ہے آپ کی تیاری مکمل نہیں ہے، 5 رکنی بنچ نے آرمی ایکٹ کی کچھ دفعاف کالعدم کی ہیں، اگر ہم بھی ان دفعات کو کالعدم رکھیں پھر تو شہریوں کا فوجی ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، اگر ہم کسی اور نتیجے پر پہنچیں تو طے کرنا ہو گا کون سے سویلین کا فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے، اب آفیشل سکرٹ ایکٹ میں 2023 میں ترمیم بھی ہو چکی، ہمیں اس ترمیم کی روشنی میں بتائیں، کل جسٹس جمال مندوخیل نے فوجی چوکی کی مثال دے کر سوال اسی لیے پوچھا تھا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا اختیار بلاشبہ ہے، وہ قانون بنائے کہ کیا کیا چیز جرم ہے، پارلیمنٹ چاہے تو کل قانون بنا دے ترچھی آنکھ سے دیکھنا جرم ہے، اس جرم کا ٹرائل کہاں ہو گا وہ عدالت قائم کرنا بھی پارلیمنٹ کی آئینی ذمے داری ہے، آئین پاکستان پارلیمنٹ کو یہ اختیار اور ذمہ داری دیتا ہے، کہا جاتا ہے پارلیمنٹ سپریم ہے، میرے خیال میں آئین سپریم ہے، عدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کی ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

سماعت کے اختتام پر حفیظ اللہ نیازی روسٹرم پر آگئے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم پر بلا لیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی اور کہا کہ سانحہ 9 مئی کے 27 مجرمان تھے جن میں سے دو رہا ہوچکے، پنجاب کی جیلوں میں اب 25 مجرمان ہیں، تمام مجرمان کو یکساں حقوق فراہم کیے جارہے ہیں، 10 روز میں دو بار اہل خانہ کی مجرمان سے ملاقات کرائی جاچکی ہے، مجرمان کو گھر سے کھانا بھی مل رہا ہے۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ملاقات کرائی گئی ہے مگر ماں، باپ اور بہن بھائی کے علاوہ کسی سے نہیں ملنے دیا گیا، ان قیدیوں کو عام قیدیوں کی طرح باہر نہیں نکلنے دیا جاتا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے آپ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ ملاقات بھی ہورہی گھر کا کھانا بھی مل رہا ہے، آپ اور کیا چاہتے ہیں؟ باتوں کو اتنا بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کیا؟

جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے میں خود بھی 14 روز جیل میں رہا ہوں، صبح نماز کے بعد باہر چھوڑ دیا کرتے تھے، کچھ قیدی کھیل وغیرہ بھی کھیلتے تھے، جسٹس محمد علی مظہر نے جسٹس جمال خان مندو خیل سے کہا صرف آپ کیلئے خصوصی رعایت دیتے ہوں گے۔

ایڈینشل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا جیل میں تمام قیدیوں کو حقوق ملتے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ قیدیوں کو باہر نکلنے دیں، دھوپ لگوانے دیں، اس میں کیا مسئلہ ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ باہر بھی نکلنے دیں گے، تمام قیدیوں کا خیال بھی رکھا جائے گا۔

Tags: آئینی بینچ آرمی پبلک اسکول سانحہ اے پی ایس جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل

Post navigation

Previous: پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالہ‘ گوجرانوالہ بورڈ نے گرلز بیڈ منٹن ایونٹ جیت لیا
Next: چین کی کامیاب ترین فٹبال ٹیم گوانگزو ایف سی پیشہ ورانہ مقابلوں سے باہر

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

یہ بھی پڑہیے

Rossi van der Dussen announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

راسی وین ڈیر ڈوسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Sri Lankan bowler Nuwan Thisara reaches court against his own board-AFP
  • کھیل

سری لنکن بولر نوان تشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئے

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.