Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

ایتھوپیا: مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک

ایتھوپیا: مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک ایتھوپیا میں مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں واقع ریاست سداما میں مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں جا گرا۔

ریجنل کمیونیکیشن بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ بونا ضلع میں پیش آیا، چیف انسپکٹر ڈینیئل سانکورا کے حوالے سے فیس بک پوسٹ میں سداما پولیس کمیشن ٹریفک پریوینشن اینڈ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ حادثے میں اب تک 68 مرد اور 3 خواتین کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ بونا جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریجنل کمیونیکیشن بیورو نے اتوار کو رات گئے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ زندہ بچ جانے والوں کا بونا جنرل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

سداما ریجنل ہیلتھ بیورو کی جانب سے شیئر کی جانے والی دھندلی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک گاڑی کے ارد گرد موجود ہے، جو جزوی طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور بہت سے لوگ بظاہر اسے پانی سے نکالنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیورو کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں لاشیں زمین پر پڑی دکھائی دے رہی ہیں، جن میں سے کچھ نیلے رنگ کے ترپال میں ڈھکی ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

پولیس کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے پیش آیا جب ٹرک دریا میں جا گرا، ٹرک ایک پل سے موڑ مڑتے وقت دریا میں گر گیا اور سڑک پر کئی موڑ تھے، ٹرک میں سوار کچھ مسافر ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

علاقے کی ٹریفک پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ٹرک اوور لوڈ تھا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر حادثہ پیش آیا، حکام نے حادثے کے وقت ٹرک میں سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

افریقہ کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے ملک ایتھوپیا میں سڑک حادثات عام ہیں، جہاں سڑکوں کی دیکھ بھال اکثر خراب ہوتی ہے۔

2018 میں ایتھوپیا کے پہاڑی علاقے میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر طلبہ تھے۔

Tags: ادیس ابابا افریقی ملک ایتھوپیا ٹرک دریا میں گرنے ریاست سداما مسافروں

Post navigation

Previous: نائن الیون کی پیشگوئی کرنیوالے شخص کا خلائی مخلوق کے ظہور کا دعویٰ
Next: پریمیئر لیگ کلب کے ساتھ نیا معاہدہ ابھی “بہت دور” ہے: محمد صلاح

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.