سدرہ امین کی شاندار سنچری فتح حاصل نہ کر سکی کیونکہ نیوزی لینڈ کی خواتین نے کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستانی خواتین کو 131 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز بالترتیب 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں بقیہ دو ون ڈے میچوں کے ساتھ جاری رہے گی۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے حصے کے طور پر، پاکستان کو 366 کے مشکل ہدف کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپنرز منیبہ علی اور سدرہ نے 110 رنز کی شراکت کے ساتھ مضبوط آغاز کر کہ، سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سدرہ کے شاندار 105 رنز کے باوجود پوری پاکستانی ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میزبان، وائٹ فرنز نے 365/4 کا زبردست اسکور بنایا، جس میں سوزی بیٹس نے اپنی 13ویں سنچری کے ساتھ قیادت کی۔ امیلیا کیر نے 44 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ لیا طاہو نے 45 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ مضبوط آغاز اور سدرہ کی شاندار کارکردگی کے باوجود، پاکستان ہدف کا تعاقب نہ کرسکا، جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو یقینی فتح حاصل ہوئی۔