Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی: چیئرمین پی ٹی اے

2114301755fa38c

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی خلل سے لوگ مسائل کا شکار ہیں، انٹرنیٹ سے نوجوان نسل کا روزگار جڑا ہے، وزارت سے جواب مانگتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ وزیر صاحبہ مصروف ہیں، ہم اب یہ ساری صورتِ حال وزیرِ اعظم کے سامنے رکھیں گے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انٹرنیٹ فراہم کرنا وفاقی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے۔

سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی وی پی این کی بندش کے لیے خط لکھا، غیر قانونی وی پی این بند کروانے کا مینڈیٹ تو وزارتِ آئی ٹی کا ہے، وی پی این معاملے پر چیئرمین پی ٹی اے بتائیں، لوگوں کا کاروبار جڑا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی، عام أدمی کو وی پی این کی ضرورت ہے، کوئی آئی ٹی بزنس کر رہا ہے اور چاہتا ہے بزنس ڈسٹرب نہ ہو تو وی پی این رجسٹرڈ کریں، فری لائنسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، 2016ء میں وی پی این رجسٹریشن کی پالیسی بنی تھی۔

حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم نے وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے، اگر وی پی این رجسٹرڈ ہو گا تو پھر کبھی انٹرنیٹ بند نہیں ہو گا، اب تک ہم نے 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر دی ہے، جب کبھی انٹرنیٹ بند کرنا ہوتا ہے تو انڈسٹری کو نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وی پی این کی رجسٹریشن ہو گی تو ان کا انٹرنیٹ چلتا رہے گا، پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیر اخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیر اخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے، بند نہیں ہوا۔

ممبر لیگل وزارتِ آئی ٹی نے کہا کہ وی پی این کی بندش کے معاملے پر ہم سے نہیں پوچھا گیا۔

سینٹیر افنان اللّٰہ نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے زمرے میں کیا وی پی این آتا ہے؟

لیگل ممبرِ وزارت آئی ٹی نے کہا کہ نہیں یہ پیکا ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا۔

Tags: اجلاس پیکا ایکٹ چیئرپرسن پلوشہ خان چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن سینٹیر افنان اللّٰہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سینیٹر کامران مرتضیٰ

Post navigation

Previous: عاقب جاوید پاکستان کے عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر
Next: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Poland's tough move Possible ban on social media for children under 15
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پولینڈ کا سخت قدم: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر ممکنہ پابندی

Apple begins manufacturing in Pakistan, plans to increase local parts by 50 percent
  • Top News
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں ایپل کی مینوفیکچرنگ کا آغاز، مقامی پارٹس 50 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ

Delhi AI Summit Chinese robot presented as Indian invention, Bill Gates apologizes for speaking
  • Top News
  • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

دہلی اے آئی سمٹ میں بھارت کو سبکی : چینی روبوٹ بھارتی ایجاد بنا کر پیش کر دیا ، بل گیٹس کی خطاب سے معذرت

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.