Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلغزہ: حماس کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر3 فوجیوں سمیت ہلاک

غزہ: حماس کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر3 فوجیوں سمیت ہلاک

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے ساتھ دو مختلف مقامات پر جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا پہلا اہلکار بیت لاہیا میں حماس کے اسنائپر کی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرے مقام پر ایک جھڑپ میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے فوجیوں میں پلاٹون کمانڈر کیپٹن ایڈن کینان، سارجنٹ یوگیو پازی اور اسٹاف سارجنٹ نوام ایتان شامل ہیں۔

ان تینوں فوجیوں کی عمریں 21 اور 22 سال ہیں اور یہ کیفیر بریگیڈ کی نہشون بٹالین کے ساتھ منسلک تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بٹالین کا ایک اور سپاہی شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ برّی جنگ میں اب تک مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 378 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سارجنٹ یوگیو پازی سابق چیف آف اسٹاف اور سابق جنگی کابینہ کے مبصر وزیر گاڈی آئزن کوٹ کا بھتیجا تھا۔

یاد رہے کہ آئزن کوٹ کا بیٹا سارجنٹ میئر ایسنکوٹ گزشتہ برس دسمبر کے اوائل میں غزہ میں مارا گیا اور اس کے ایک دن بعد 19 سالہ ماور کوہن آئزن کوٹ اگلے روز مارا گیا تھا۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا کر غزہ لایا گیا تھا۔

ان اسرائیلی یرغمالیوں میں سے اب بھی 97 اسرائیلی حماس کی قید میں ہیں جب کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

غزپ پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this