اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے سبب سی اے اے کی جانب سےکراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
سی اے اے کا جاری ہدایت نامہ میں کہنا ہے کہ رات کو رن وے شبنم سے گیلا ہونے پر طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتا ہے۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ رن وے گیلا ہونے کی وجہ سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے دوران یہ صورتحال طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتی ہے۔
اپنی جاری ایڈوائزری میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنے کامشورہ دیا ہے۔