Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاسموگ کی بگڑتی صورتحال، پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں آلودگی...

اسموگ کی بگڑتی صورتحال، پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں آلودگی کے تازہ اعداد و شمار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے، ملتان 1121 اسکور سے فضائی آلودگی میں ٹاپ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق 521 اسکور سے لاہور دوسرے ، 249 اسکور سے پشاور تیسرے اور 211 اسکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔

خیبر پختونخوا کا شہر ہری پور 207 اسکور سے پانچویں، 209 اسکور سے راولپنڈی چھٹے اور 83 اسکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ہفتے اسموگ کی صورت مزید خراب ہوسکتی ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ کی شدت پر پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر 10 دن کے لیے بند کر دیے۔ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ” دی ہندو” کے مطابق جمعہ (8 نومبر 2024) کی صبح دہلی کی ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہا، AQI 387 تک پہنچ گیا جبکہ 15 سے زیادہ مانیٹرنگ اسٹیشنوں نے بدترین زون میں ہوا کے معیار کی سطح کی اطلاع دی۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق، صبح 9 بجے، AQI 387 رہا۔

24 گھنٹے کا اوسط AQI، جو روزانہ شام 4 بجے تک ریکارڈ کیا جاتا ہے، جمعرات (7 نومبر 2024) کو 367 پر رپورٹ کیا گیا۔

“پلوم لیب” کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آج ہوا کا معیار دن تین بجے تک 351 AQI رہا۔

ویب سائٹ کے مطابق آج صبح ہوا کا معیار 228 AQI رہا۔

ویب سائٹ کے مطابق آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔آلودگی کے باعث خطرے سے دوچار افراد فوری اثرات محسوس کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ صحت مند لوگوں میں بھی مختصر علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے اسموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹے میں 58 مقدمات درج کرکے 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 387 افراد کو 7 لاکھ 54 ہزارکےجرمانےعائد کیے گئے جبکہ 26 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران فصلوں کی باقیات جلانےکی 22 ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 307 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...