Wednesday, January 1, 2025
Homeکھیلفٹ بالفٹ بال ایسوسی ایشن کا چیلسی اور فاریسٹ پر کھلاڑیوں کو کنٹرول...

فٹ بال ایسوسی ایشن کا چیلسی اور فاریسٹ پر کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا الزام

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹامفورڈ برج پر پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں چیلسی اور ناٹنگھم فاریسٹ کے کھلاڑیوں کے درمیان تکرار دیکھنے میں‌ آئی جس پر فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے چیلسی اور ناٹنگھم فاریسٹ پر بحث کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو کنٹرول نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جھگڑا کھیل کے اختتام پر ہوا جو 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب فاریسٹ کے نیکو ولیمز چیلسی کے مارک کوکوریلا کو میدان سے باہر دھکیلتے نظر آئے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران چیلسی کے نکولس جیکسن فاریسٹ موراٹو کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آئے، تاہم جیکسن کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی کیونکہ اس واقعے کا ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے جائزہ لیا تھا۔

ایف اے نے کہا ہے کہ دونوں کلب اپنے کھلاڑیوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے میچ کے 88ویں منٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے کو اشتعال دلانے والی صورتحال پیدا ہوئی۔ چیلسی اور ناٹنگھم فاریسٹ کو ان الزامات پر جواب دینے کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Chelsea and Forest accused of failing to control players
Chelsea and Forest accused of failing to control players
Photo-Getty Images

جھگڑے کے دوران، تین کھلاڑیوں کو پیلا کارڈ دیا گیا: ناٹنگھم فاریسٹ کے نیکو ولیمز، اور چیلسی کے مارک کوکوریلا اور لیوی کولویل کو ۔ مجموعی طور پر، چیلسی کے چھ کھلاڑیوں کو میچ کے دوران پیلا کارڈ ملا، جس کی وجہ سے ان پر50,000 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوگا کیونکہ یہ اس سیزن میں دوسرا موقع ہے کہ چیلسی کو ایک ہی میچ میں چھ یا اس سے زیادہ پیلے کارڈ ملے ہیں۔

Latest articles

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹر کے کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کرے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رواں ماہ...

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیوں کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی ترقی، بابر اور شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل...

ایڈم ملنے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بدھ...

More like this