Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ

امریکا میں 2023 کے دوران 49 ہزار 500 افراد نے خود کشی کی ،رپورٹ

1607637451_suicide

امریکا میں 2023 کے دوران 49 ہزار 500 افراد نے خود کشی کی ،رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 میں 49 ہزار 500فراد نے خودکشی کی، یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور ان میں اضافہ ممکن ہے کیونکہ ابھی بعض ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی ڈبلیو نے ادارے کی طرف سے گزشتہ روز جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2023 کی حتمی رپورٹ کے مطابق تقریباً 49 ہزار 500 افراد نے اپنی جان لی۔ سی ڈی ایس کے حکام نے کہا کہ یہ تعداد گزشتہ 2 سال کے دوران خودکشیوں کی شرح سے کافی قریب ہے۔

خودکشی کے واقعات کا مطالعہ کرنے والی کولمبیا یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ کی پروفیسرکیتھرین کیز نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے دو سال کو چھوڑ کر خودکشی کی شرح تقریباً 20 سالوں سے بڑھ رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خودکشی ملک میں اموات کی 11ویں بڑی وجہ ہے جو بعض دیگر عوامل کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، ان عوامل میں ڈپریشن کی اعلی ٰشرح، دماغی صحت کی خدمات کی محدود دستیابی اور اسلحہ کی با آسانی دستیابی شامل ہیں، 2022 میں ہونے والی تمام خودکشیوں میں سے تقریباً 55 فیصد آتشیں اسلحے سے ہوئیں۔

پروفیسرکیتھرین کیز نے کہا کہ امریکا میں کسی کو بھی دماغی صحت تک پہنچنے کے لیے 988 ڈائل کرنے کی سہولت دستیاب ہے جس سے خودکشی کے واقعات کم ہونے کی امید ہے لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یہ کتنا سود مند ثابت ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس سے چودہ سال اور بیس سے چونتیس سال کی عمر کے لوگوں کی موت کی دوسری جبکہ پندرہ سے انیس سال کی عمر کے لوگوں کے لیے موت کی تیسری اہم وجہ خودکشی تھی۔ لڑکیوں اور خواتین کے مقابلے میں لڑکوں اور مردوں میں خودکشی کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔

کسی بھی گروپ میں خودکشی کی سب سے زیادہ شرح پچھتر سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں کی ہے، اس عمر کے ہر ایک لاکھ مرد وں میں سے تقریباً 44 خودکشی کرلیتے ہیں۔ خواتین کے کسی بھی گروپ کے مقابلے میں ادھیڑ عمر کی خواتین میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے جو فی ایک لاکھ تقریباً 9 ہے لیکن اس میں نوعمر اور نوجوان خواتین میں اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ دو دہائیوں میں اس گروپ میں خودکشی کی شرح دوگنا ہو گئی ہے۔ 23۔2022 اور میں خودکشی کی مجموعی اوسط شرح 14.2 فی ایک لاکھ تھی۔

Tags: امریکا پروفیسرکیتھرین کیز خودکشی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کولمبیا یونیورسٹی واقعات

Post navigation

Previous: انڈونیشیا: سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ ، 15 افراد جاں بحق،25 لاپتہ
Next: اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Iranian ship and crew taken into US custody transferred to Pakistan, Strait of Hormuz crisis continues
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان منتقل، آبنائے ہرمز بحران بدستور برقرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

یہ بھی پڑہیے

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.