Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیلی فورسز کا محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پرحملہ، 40 فلسطینی جانبحق

1 minute read
thumbs_b_c_3ed29584bf9ce765d6af9bcf31373aec

اسرائیلی فورسز کا محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پرحملہ، 40 فلسطینی جانبحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے قریب المواسی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ اس نے علاقے پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، لیکن فلسطینی گروپ نے اس دعوے کو ‘صاف جھوٹ’ قرار دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ حملہ خان یونس کے مرکزی جنوبی شہر میں واقع المواسی پر کیا گیا، جسے اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کے آغاز میں محفوظ زون قرار دیا تھا، وہاں ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

جولائی میں بھی اسی علاقے میں اسرائیل نے حملہ کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے عسکری سربراہ محمد ضیف کو شہید کیا گیا، جبکہ غزہ کی صحت کے حکام نے کہا تھا کہ اس حملے میں 90 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔

غزہ کی سول ڈیفنس کے حکام محمد المغایر نے اے ایف پی کو بتایا کہ رات بھر کے حملے کے بعد 40 شہدا اور 60 زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

محمد المغایر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے عملے کے ارکان اب بھی خان یونس کے المواسی میں لاپتا 15 افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے ایک بیان میں کہا کہ کیمپ میں پناہ لینے والے لوگوں کو حملے کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا، انہوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے والی آلات اور سازوسامان کی کمی ہے۔

محمود باسل کے مطابق 20 سے 40 سے زائد خیمے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، حملے کے بعد ’تین گہرے گڑھے‘ ہوگئے ہیں۔

ترجمان سول ڈیفنس نے حالیہ حملے پر بتایا کہ پورے خاندان ریت کے نیچے دفن ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے دوران صیہونی ریاست نے بارہا حماس پر شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے، تاہم حماس نے اس الزام کو یکسر مسترد کیا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ میں اسرائیلی اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی مزاحمت میں ایک ہزار دو سو پانچ اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر شہری شامل ہیں، جبکہ رپورٹ میں یرغمالیوں کی قید میں موت واقع ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اب تک اسرائیل نے جنگی جرائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم 40 ہزار 988 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق شہدا میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی کی بھاری اکثریت ایک سال سے جاری جنگ کے دوران کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

امریکا، قطر، اور مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن بات چیت تاحال رکی ہوئی ہے۔

Tags: اسرائیل المواسی کیمپ جنوبی غزہ حملہ خان یونس

Post navigation

Previous: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے
Next: نیوزی لینڈ نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
  • کھیل

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.